جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نئی حکومت کے آتے ہی ایک اور بحران نے سر اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث کسانوں کو فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا اور مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہوگیا۔

پنجاب کے کئی شہروں میں ڈیزل کا شدید بحران ہے ، جس کی وجہ سے کسان لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں، اوچ شریف، خان پور،منچن آباد،تلمبہ ،تاندلیاںوالا میں ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

- Advertisement -

خانیوال، راجن پور، شیخوپورہ، حویلی لکھا، احمد پورشرقیہ میں بھی کسان رُل گئے، کسان اتحاد رہنما کا کہنا ہے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلئے عارضی قلت پیدا کی گئی، ایندھن نہ ہونے سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔

کسانوں نے کہا کہ زمینوں پر گندم کے فصل کی پوری کٹائی نہیں کرسکتے، آئندہ کیا کریں گے، عمران خان کی حکومت ہی اچھی تھی، شہباز شریف کی حکومت کسی کام کی نہیں۔

کاشت کاروں کو فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے گندم کی کٹائی اور دھان کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کسان ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ہیں۔

دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں