اشتہار

گندم سے متعلق ہونے والی نئی تحقیق میں پریشان کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں گندم کے استعمال کے حوالے سے یہ پریشان کن انکشاف کیا ہے کہ اس سے دماغی سوزش بڑھنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

طبی جریدے ’نیورو اینڈوکرائنالوجی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ کے ماہرین نے انسانی صحت بالخصوص دماغ اور اعصابی نظام پر ’گلوٹین‘ نامی پروٹین کا اثر جانچنے کے لیے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ گندم میں پائی جانے والی خصوصی پروٹین ’گلوٹین‘ سے انسانی دماغ میں ممکنہ طور پر سوزش بڑھ سکتی ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔

ان نتائج تک پہنچنے کے لیے ماہرین نے نر چوہوں کو دو مختلف گروپوں میں تقسیم کر کے 15 ہفتوں تک ایک گروپ کو سادہ غذائیں جب کہ دوسرے کو ’گلوٹین‘ کی اضافی مقدار والی غذائیں دیں، تحقیق کے اختتام پر نتائج سے معلوم ہوا کہ ’گلوٹین‘ پر مشتمل غذائیں کھانے والے چوہوں کے دماغ میں سوزش (Inflammation) نوٹ کی گئی، چوہوں کے اعصاب بھی متاثر دیکھے گئے اور نظام ہاضمہ میں بھی تیزابیت پائی گئی۔

- Advertisement -

ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کریں؟ ماہر ڈاکٹر نے آسان نسخہ بتا دیا

ماہرین کا کہنا تھا کہ گلوٹین کے زیادہ استعمال والے چوہوں کا وزن بھی بڑھ گیا تھا اور ان میں بلڈ شوگر کی سطح میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ چوہوں اور انسانوں میں دماغ، اعصابی اور ہاضمے کے نظام تقریبا ایک جیسے ہیں، اس لیے ممکنہ طور پر انسانوں میں بھی گلوٹین کے زیادہ استعمال سے دماغ میں سوزش بڑھ سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں