جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت ، شہبازشریف اور مریم نواز میں اختلاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلاف سامنے آگیا ، شہباز شریف دونوں جماعتوں کے حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے معاملے میں شہبازشریف دونوں جماعتوں کوساتھ لیکر چلنے کے حامی  ہے جبکہ مریم نواز پیپلزپارٹی اور اے این پی کی معافی پر بضد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق، رانا تنویر، راجہ ظفرالحق، شہبازشریف کے مؤقف کے حامی ہے جبکہ ن لیگ کے کئی رہنما تذبذب کا شکار کس کے بیانیے کا ساتھ دیا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شہباز شریف گروپ کا کہنا ہے کہ مولانا پی ڈی ایم سربراہ کا کردار ادا نہیں کررہے اور جوڑنے کے بجائے توڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

شہباز گروپ نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کی لڑائی نے عمران خان کومضبوط کردیا ہے ، پی پی نے بجٹ اجلاس میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، ہمارامقابلہ بلاول بھٹو سےنہیں عمران سے ہے۔

دوسری جانب مریم نواز گروپ کا کہنا ہے کہ مرکزی لیڈر شپ نواز شریف اور مریم کے بیانیے کے ساتھ ہے، پارٹی میں اختلاف نہیں، سب کے مشترکہ قائد نواز شریف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں