صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سعودی شہر جدہ جانے والی پرواز دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوگی، اسی سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ لاہور آنے والی اورروانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔
لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے9759کی روانگی میں تاخیر ہوگی۔
اس طرح لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے323کی روانگی میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر شدید دھند کےباعث ہورہی ہے۔ پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ منسوخ پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔ مسافرایئرپورٹ آمد سے قبل پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔
پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی رہنمائی کیلئے111-786-786پرموجود ہے۔