اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ علی رضا کو سیکیورٹی دی تھی لیکن واقعے کے وقت تنہا تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے سی ٹی ڈی افسر علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 2 مسلح ملزمان نےعلی رضا کوٹارگٹ کیا، ملزمان کی جانب سے 11 گولیاں چلائی گئیں، سر سمیت ان کے جسم پر چار گولیاں لگیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہم واقعےمیں ملزمان کوچھوڑیں گے نہیں، سی ٹی ڈی کےتمام افسران کو تھریٹس ہیں۔

- Advertisement -

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ ان کو سیکیورٹی دی ہوئی تھی لیکن واقعےکےوقت تنہا تھے ، جہاں واقعہ ہوا ہے یہاں ان کا آفس بھی تھا، ان کی گاڑی بلٹ اور بم پروف تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو شہید کردیا گیا تھا، موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کونشانہ بنایا، وہ کریم آبادکےقریب اپارٹمنٹ میں اپنی پرانی رہائشگاہ پردوستوں سے ملنے آئےتھے اور جیسےہی اپنی بم پروف گاڑی سے اُترے،،دہشت گردوں نےفائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی کے پاس لیاری گینگ وار کی سرکوبی کا ٹاسک تھا تاہم تفتیش کاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی ایس پی ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے ساتھ مل کر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں، لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف اہم کاروائیوں کا حصہ رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی افسر ان دنوں سی ٹی ڈی گارڈن انویسٹیگیشن میں تعینات تھے اور حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کیسوں پر کام کر رہے تھے،۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں