جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’منشیات فروشوں کا قلعہ اکھاڑ پھینکا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کامیاب پولیس آپریشن کے بعد ٹنڈو محمد خان سے منشیات فروشوں کا قلعہ اکھاڑ پھینکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں گٹکا اور مین پوری مافیا کے خلاف کئی گھنٹوں کے پولیس آپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستر موری میں منشیات فروشوں کا قلعہ اکھاڑ پھینکا ہے۔

 پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ابتدا میں کم نفری پر ملزمان نے خاتون پولیس افسر پر حملے کی کوشش کی اور کئی گھنٹے تک پولیس افسران اور اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی نے کہا کہ اس پورے علاقے کے ہر گھرمیں مین پوری تیار کی جاتی تھی، منشیات فروشوں نے علاقے میں محلات نما گھر تعمیر کر رکھے ہیں، آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا جس سے خاتون اے ایس پی کو بھی چوٹیں لگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 5 اضلاع کی پولیس نے حصہ لیا اور اس دوران کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، آپریشن میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال بھی بھاری مقدار میں برآمد کیا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن میں‌ پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا، خاتون اے ایس پی یرغمال، 6 اہلکار زخمی

واضح رہے کہ آج صبح ٹنڈو محمد خان میں گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، خاتون اے ایس پی یرغمال اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں