ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

کراچی میں محافظ کے ہاتھوں ڈی آئی جی پشاور کا بیٹا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کےعلاقے ڈیفنس میں گاڑد نے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کےبیٹے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈیفنس کےعلاقے خیابان سحر میں محافظ نے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کے بیٹے عمیر شہاب کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بنگلے کی سیکورٹی پرمعمور پولیس گارڈ نےعمیر شہاب کو رسی سے گلا گھونٹ کرقتل کیا۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے موقع پرموجود شواہد جمع کرکےقتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے حوالے سے ابتدائی اطلاع یہ آئی تھیں کہ بنگلے میں ڈاکو گھس آئے ہیں،تاہم متضاد اطلاعات نے واقعے کو مشکوک بنادیا تھا۔


کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی


ڈی آئی جی پشاور مظہرشہاب کےمطابق ان کا بیٹا کمرے میں تھا گارڈ نے بیٹے سے دو لاکھ روپے اور نہ دینے پراسے قتل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت پولیس گارڈ نے ان کے بیٹے کو قتل کیا اس وقت گھر میں ان کی اہلیہ اور دیگر دو بچے بھی موجود تھے۔

پولیس نے ملزم فقیر محمد کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئےبتایا کہ رقم کی عدم ادائیگی پراس کےاورمقتول کےدرمیان جھگڑا ہوا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اسے دو لاکھ روپے کی فوری ضرورت تھی تاہم مقتول نے رقم دینے سے انکار کردیا تھا۔جس پر مقتول اور اس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اسی دوران اس نے عمیر شہاب کو گلا دبا کر قتل کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں