اشتہار

بھکاری بھی ڈیجیٹل ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بھکاری نے ٹیکنالوجی کو گداگری کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا، گلے میں کیو آر کوڈ ڈال کر گھومنے والے بصارت سے محروم ڈیجیٹل بھکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

نومبر 2016 کے بعد سے زیادہ تر تاجروں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے QR کوڈ سکینر حاصل کرلئے ہیں، جس سے وقت کی بھی بچت ہورہی ہے۔

اب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بصارت سے محروم بھکاری اپنی قمیض کے ساتھ QR کوڈ سکینر لگا کر گاڑی کے قریب آ رہا ہے۔گاڑی کا ڈرائیور اور بھکاری آپس میں بات چیت کرتے ہیں جب کہ ڈرائیور اپنا فون اس شخص کو پیسے منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھکاری کتنی آسانی کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

یاد رہے کہ جب ڈیجیٹل لین دین کے لیے QR کوڈ سکینرز متعارف کرائے گئے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ وہ امیر اور متوسط طبقے کی ضروریات کو پورا کریں گے، مگر کچھ ہی عرصے کے بعد اب یہ کیو آر کوڈسکینرز بھکاریوں کے ہاتھوں میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں