اسلام آباد: ڈیجیٹل معیشت میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، نوجوانوں کیلئے اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سی ای او بلال بن ثاقب نے قائم مقام سفیر ناتالیابیکر سے ملاقات کی، نوجوانوں کیلئے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملاقات کا مقصد امریکی اداروں اور پاکستانی کاروباری ماحولیاتی نظام میں روابط قائم کرنا تھا، کونسل پاکستان بلاک چین، اے آئی کو اپنی معیشت کا مرکزبنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی کی شرح رکھنے والا ملک ہے، پاکستانی نوجوان ویب تھری اور اے آئی مستقبل کی قیادت کیلئے تیار ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیلنٹ ایکسچینج، امریکی ٹیک کمپنیوں کے مشترکہ پروگرام شروع کیےجائیں، کونسل بلاک چین کو سفارتکاری، تعلیم کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق اہم پیش گوئی