پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈیجیٹل پورٹل کیسے کام کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کردیا، پورٹل کی بدولت پاور آف اٹارنی کی آن لائن تصدیق کی جا سکے گی۔

ڈیجیٹل پورٹل نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا اور ابتدائی طور پر 10 ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے جس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام بیرون ممالک سفارت خانوں اور قونصلیٹس تک بڑھا دیا جائے گا۔

اس ڈیجیٹل پورٹل کی بدولت سمندر پار پاکستانی آن لائن پاور آف اٹارنی کی تصدیق کروا سکتے ہیں، جس کے لیے ذاتی موجودگی ضروری نہیں۔ اس پورٹل کی بدولت صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہے، جن کی ترسیلات سے ملک چل رہا ہے ان کو پاکستان کی جمہوریت میں شامل ہونے اور ووٹ کا حق ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زندگی میں آسانی لاتی ہے،آن لائن سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے بعد آئی ووٹنگ بھی ایسا ہی قدم ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں اوور سیز پاکستانیوں جیسے اہم اثاثے کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی اس قدر اہم ہیں کہ اگر انہیں صحیح معنوں میں سہولت دی جائے تو ان کی ترسیلات کی بدولت ہمیں آئی بینک کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں