اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے آج اہم سروس کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
وزارتِ سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج یعنی 10 ستمبر کو ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت ہوگی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔
مذکورہ پروگرام کے تحت اہل خانہ کو بیرونِ ملک سے رقم بھیجنا، گیس ، بجلی پانی سمیت دیگر بلز کی ادائیگی بھی اس سروس سے کی جاسکے گی جبکہ ترسیلات زر سمیت دیگر ادائیگی بھی با آسانی کرنا ممکن ہوں گی۔
PM @ImranKhanPTI will inaugurate the #RoshanDigitalAccount tomorrow as a major initiative for #OverseasPakistanis
For the first time in country’s history, NRPs will be able to remotely open an account through an entirely digital and online process.@sayedzbukhari @StateBank_Pak pic.twitter.com/yV4Twbr3hY
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) September 9, 2020
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکیں گے۔