ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘دل دل پاکستان’ نغمہ آذربائیجان میں بھی مقبول، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

باکو:آذربائیجان کے فنکاروں نے دل دل پاکستان کی دھن پیانو پر بجاکر سماں باندھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آزری فنکاروں نے مرحوم جنید جمشید کو بام عروج پر پہنچانے والے قومی نغمے دل دل پاکستان کو پیانو پر بجایا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

تینوں فنکاروں نے دل دل پاکستان کی دھن کو اس انداز سے بجایا کہ جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا،انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستان کے قومی نغمے کی دھن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے پاکستان،آذربائیجان دوستی زندہ آباد کے کمنٹس کئے اب تک کئی افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں،یہی نہیں دھن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد نے کمنٹس میں پاکستان،آذربائیجان کے جھنڈے بھی اس پوسٹ پر شیئر کئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں