جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’میں اپنی محبت کو چھین لوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں حسن خان (حیدر) کو نوال سعید (منہل) کی والدہ سیمی پاشا (زاہدہ) نے تھپڑ مار دیا۔

ڈرامہ سیریل دل ویراں میں حسن خان (حیدر)، نوال سعید (منہل)، شہروز سبزواری (طلال)، سیمی پاشا (زاہدہ) حنا رضوی (طلال کی والدہ)، صبیحہ ہاشمی (منہل کی آنٹی) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی کہانی میں حیدر اور منہل یونیورسٹی کے ساتھی ہیں اور ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، حیدر کے نوکری کے لیے بیرون ملک جانے کے بعد ان کی بہن نے جوڑے کے درمیان فاصلہ پیدا کر دیا۔

- Advertisement -

راشد فاروقی (لالچی خاور طلال کے والد) اور ان کی اہلیہ اپنے بیٹے طلال کی منہل کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں‌ کی شادی بھی ہوجاتی ہے۔

گزشتہ گیارہویں قسط میں دکھایا گیا کہ منہل اور طلال کی شادی کے بعد حیدر وطن واپس پہنچتے ہیں اور منہل کی والدہ کے پاس جاتے ہیں۔

حیدر منہل کی والدہ کو دیکھ کر گارڈ کو کہتے ہیں کہ ان سے ملنا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حیدر ہوں آپ منہل کی امی ہیں ناں، وہ کہتی ہیں کہ کون حیدر؟ اور منہل کو کیسے جانتے ہو؟

وہ کہتی ہیں کہ اس نے تمہارے بارے میں کچھ نہیں بتایا بہرحال اس کی شادی ہوچکی ہے تم یہاں سے جاؤ۔

حیدر کہتے ہیں کہ پلیز آنٹی میری بات سن لیں منہل اور میں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، اس پر وہ کہتی ہیں کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، حیدر کہتے ہیں کہ میری امی اور بہن بھی یہاں پر آئے تھے لیکن آپی نے جھوٹ کہا تھا وہ چاہتی تھیں میری شادی کسی اور سے ہوجائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal S 🌬 (@inawalsaeed)

زاہدہ کہتی ہیں کہ کیوں میرے سامنے صفائیاں پیش کررہے ہو، حیدر کہتے ہیں کہ کیونکہ منہل نے اپنی خوشی سے شادی نہیں کی ہے بس آپ ایک بار میری اس سے بات کروا دیں وہ اقرار کرے گی کہ مجھ سے پیار کرتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اپنی بکواس بند کرو اور ایک بات یاد رکھنا وہ تم سے نفرت کرتی ہے اور تمہیں بھول چکی ہے۔

حیدر کہتے ہیں کہ آنٹی وہ مجھے نہیں بھول سکتی، میری بہن کے جھوٹ کی وجہ سے اس کا دل ٹوٹا اور اس نے شادی کے لیے زبردستی ہاں کردی اور دل سے قبول نہ کیا جائے تو نکاح بھی جائز نہیں ہوتا۔

منہل کی والدہ کہتی ہیں کہ دفع ہوجاؤ یہاں سے اور آئندہ کبھی مت آنا، حیدر کہتے ہیں کہ آؤں گا میں بار بار آؤں گا اور جب تک منہل سے مل نہیں لیتا ضرور آؤں گا۔

وہ کہتی ہیں کہ تم کیا سمجھتے ہو تمہاری یہ بکواس سن کر میں ڈر جاؤں گی اور منہل سے تمہیں ملوا دوں گی ہر گز نہیں۔

حیدر کہتے ہیں کہ کوئی میرے راستے میں نہیں آسکتا میں ضرور ملوں گا اس سے وہ جہاں بھی ہوگی جس کے ساتھ بھی ہوگی ڈھونڈ نکالوں گا اور اس سے چھین لوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal S 🌬 (@inawalsaeed)

یہ کہنا تھا کہ منہل کی والدہ نے حیدر کو تھپڑ ماردیا، اس کے بعد حیدر کہتے ہیں کہ ماریں جتنا مارنا ہے مارلیں لیکن ایک بات یاد رکھیے گا منہل میری تھی اور میری ہے میں اسے حاصل کرکے رہوں گا۔

زاہدہ کہتی ہیں کہ میری نظر کے سامنے سے چلے جاؤ ورنہ پولیس کو بلا کر تمہیں گرفتار کروا دوں گی ساری زندگی سلاخوں کے پیچھے سڑتے رہنا تمہاری ماں اور بہن بھی تمہیں نہیں بچاسکیں گی۔

کیا حیدر کے واپس آنے پر منہل کی زندگی مشکل ہوجائے گی اور کیا طلال منہل اور حیدر کی محبت کا معلوم ہونے پر اسے چھوڑ دیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ’دل ویراں‘ کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں