اشتہار

’دل ہی تو ہے‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں اداکار علی انصاری (معید)، زویا ناصر (ابیرا)، ماریا ملک، ندا ممتاز، خالد انعم ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

دل ہی تو ہے کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف بٹ اور دانش بہلم نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی علی انصاری، زویا ناصر اور ماریا ملک کے گرد گھومتی ہے۔

پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ علی انصاری اور زویا ناصر کی شادی ہورہی ہے جبکہ اس کے بعد ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور ماریا ملک کی آمد ہوتی ہے۔‘

علی انصاری کہتے ہیں کہ ’کچھ لوگ محبت کرتے ہیں اور کچھ لوگ محبت کو جیتے ہیں پر میں تو ابیرا کی محبت کو جیتا ہوں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں نوٹ کررہا ہوں کہ آج کل تم بہت زیادہ ری ایکٹ کرنے لگی ہو اور مجھ سے پہلے جیسی محبت بھی نہی کرتی۔‘

وہ ابیرا سے کہتے ہیں کہ ’تم کچھ زیادہ ہی خوبصورت لگ رہی ہو اپنی نظر اتروا لینا۔‘ ابیرا کہتی ہیں کہ ’محبت کرنے والوں کی نظر نہیں لگتی۔‘

یوٹیوب پر ’دل ہی تو ہے‘ ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ڈرامے کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں