اشتہار

دل کب ٹوٹا تھا؟ نازش جہانگیر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک بار دل ٹوٹا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے نازش سے پوچھا کہ زندگی دل کتنی دفعہ ٹوٹا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ’ایک ہی دل کے کتنی بار ٹوٹے گا پھر کہنے لگیں کہ ایک بار دل ٹوٹا تھا جب والدہ کو کھویا تھا اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھی ایسا نہیں کرسکتا۔‘

نازش جہانگیر نے کہا کہ دل کوئی نہیں توڑ سکتا ہم اس کی ہڈیاں نہ توڑ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے بتایا کہ ’اداکاری کے لیے لگ رہا تھا کہ والد اجازت نہیں دیں گے، میں نے اسکرپٹ پڑھا لیکن انہیں فون کرکے انکار کردیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے کالز آئیں کہ ایک مرتبہ ٹرائی کرکے دیکھیں پھر میں نے کہا کہ چلو ٹرائی کرکے دیکھ لیتے ہیں پھر میں والد سے ملے بغیر کراچی آگئی تھی۔‘

نازش جہانگیر نے کہا کہ ’میں پھر واپس آئی والد سے معافی مانگی اور ان سے اجازت لی پھر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔‘

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں