تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دلیپ کمار کی اہلیہ خیبرپختونخواہ حکومت کی معترف

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور کے گھرکی تعمیر و مرمت کے اقدام پر خیبرپختونخواہ حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خرید کر اُسے عجائب گھر یا قومی ورثہ قرار دینے کے اقدام پر خیبرپختونخواہ حکومت کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے خاندان تقسیم برصغیر سے قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر تھے، بعد ازاں وہ بھارت منتقل ہوگئے تھے۔ یہ دونوں حویلیاں تاحال موجود اور بند ہیں۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے یوسف صاحب کے پشاور والے گھر کی اطلاع ملی تو بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے  ماشاء اللہ سے اُس گھر کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

مزید پڑھیں: لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو پشاور کی یاد ستانے لگی

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں خیبرپختونخواہ حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ یوسف صاحب کے گھر کو اب عجائب گھر بنا رہی ہے جہاں عام لوگ بھی جاسکیں گے اور وہ تاریخی حویلی کو دیکھ سکیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے کئی سال پہلے پشاور کے گھر کا دورہ کیا تو اُس دوران میں جذباتی ہوگئی تھیں کیونکہ وہاں ہمارے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -