منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

امر سنگھ چمکیلا: دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اور پرینیتی چوپڑا کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کے چرچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، فلم کی کہانی 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کریئر کی عکاسی ہے۔

فلم میں امر سنگھ چمکیلا کا کردار بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ادا کیا ہے جبکہ ان کی بیوی امرجوت کور کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔

- Advertisement -

امر سنگھ چمکیلا کے کردار کے لیے دلجیت کے علاوہ دوسرا انتخاب کون تھا؟

اس فلم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو خاص پہچان دی، انہوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس فلم کیلیے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امر چمکیلا کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

اس ماہ نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی، امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

اس فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں