پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

دلجیت دوسانجھ کا ول اسمتھ کے ہمراہ بھنگڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ہمراہ ایک تفریحی ویڈیو اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ول اسمتھ کے ہمراہ بھنگڑے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

ویڈیو کے آغاز میں پہلے تو نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس ول اسمتھ اپنے اسمارٹ فون میں دلجیت کی تصویر دکھاتے ہیں جو سفید لباس کیساتھ سرخ پگڑی پہنے ہوئے تھے اور پھر بتاتے ہیں کہ پنجاب کے سپر اسٹار ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس کے بعد دونوں بھنگڑا ڈالنے میں مصروف ہوجاتے ہیں اور ول اسمتھ دلجیت کے ساتھ تال پر رقص کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ویڈیو کے آخر میں دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور گلے لگتے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے ول اسمتھ کو ٹیگ کیا اور کیپشن میں لکھا پنجابی آ گئے اوئے، ایک اور واحد لیونگ لیجنڈ ول اسمتھ، کنگ ول اسمتھ کو بھنگڑا کرتے ہوئے اور پنجابی ڈھول کی بیٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن ہے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اس وقت بھارت کے پاپ میوزک کا سب سے بڑا نام ہے، انہوں نے دنیا بھر میں دلومیناٹی شوز کئے اور اب دنیا کی بڑی بڑی سیلبرٹیز ان کے فین لسٹ میں شامل ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں