اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈرامہ سیریل دل لگی کی کامیابی پر پارٹی، ہمایوں سعید کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منڈوی والا کے مالک ندیم منڈوی والا اور منڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ڈرامہ سیریل دل لگی کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک کامیاب پارٹی دی، پارٹی نے ہمایوں سعید نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔

Thank you for all the love. We all are humbled ☺ #Dillagi

A photo posted by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

dill-lagi-post-4

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل دل لگی کی کامیابی کی پارٹی ایک کشتی پر منعقد کی گئی، جس میں ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ ہمایوں سعید، مہوش حیات، صبا حمید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے شرکت کی، تقریب خوب جشن سے بھرپور تھی لیکن ایک آدمی نے محفل لوٹ لی اور وہ کوئی اور نہیں ، ڈرامہ سیریل دل لگی کے ہیرو ہمایوں سعید خود تھے۔

dill-lagi-post-3

dill-lagi-post-2

ہمایوں سعید کی تقریب میں گانا گا کر سب کو حیران کردیا، پہلے اداکاری پھر پروڈیوسر اور ڈانسنگ اور اب گانا، ہمایوں سعید ایک آل راؤنڈر اور ایک مکمل فنکار ہے۔

dill-lagi-post-1

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کوک اسٹوڈیو میں مشہور پاکستانی گلوکار شیراز اوپل کے ساتھ بطور گلوکارہ جلوہ گر ہوئیں، اگر آپ کو مہوش حیات کا گانا پسند آیا، تو آپ کو ہمایوں سعید کا سولو گانا بھی ضرور سننا چاہیئے ۔

We can not get enough of #humayunsaeed! ❤️ #Dillagi #successparty @saeedhumayun

A video posted by veryfilmi (@veryfilmi) on

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘دل لگی’ ایک غیر روایتی محبت کی کہانی تھی، فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید،عظمی حسن،عمران اشرف اورمریم انصاری شامل تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں