اشتہار

میک اپ سے گالوں پر ڈمپلز بنانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسکراتے ہوئے گالوں پر ڈمپلز پڑنا خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ مسکراہٹ کو مزید جاذب نظر اور پُرکشش بنا دیتے ہیں۔

ڈِمپلز خوبصورتی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں کچھ لوگوں کے گالوں پر تو یہ ڈمپلز قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں لیکن اب بیوٹیشنز اپنی کمال مہارت سے کسی کے بھی چہرے پر ڈمپلز بناسکتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹیشن بینش پرویز نے ایک ماڈل کے چہرے پر میک اپ کے ذریعے ڈمپل بنانے کا چیلنج قبول کیا اور اسے کامیابی سے پورا بھی کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بعض افراد اپنے چہرے پر ڈمپلز بنوانے کیلئے سرجریز کرواتے ہیں، ڈمپلز کو درست کرنے کا طریقہ کار جسے ڈمپل پلاسٹی بھی کہا جاتا ہے ایک کاسمیٹک سرجیکل طریقہ کار ہے جس کا مقصد گالوں یا چہرے کے دیگر حصوں پر ڈمپل بنانا یا بڑھانا ہے۔

ایک اہم بات آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ڈمپل دراصل ہمارے چہرے کے پٹھوں کی کارستانی ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گالوں کے یہ ڈمپل دراصل پٹھوں میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

ڈمپلز

ڈمپلز کیوں پڑتے ہیں؟

دراصل ہمارے چہرے میں گالوں کی طرف زائیگو میٹکس میجر نامی پٹھے موجود ہوتے ہیں جو جسامت میں نہایت بڑے ہوتے ہیں یہ پٹھے ہمیں مسکرانے میں مدد دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ پٹھے جینیاتی خرابی کے باعث پیدائش کے وقت ٹوٹ جاتے ہیں یا کمزور ہوجاتے ہیں تاہم پٹھوں کی یہ خرابی مزید کسی پیچیدگی یا بیماری کا سبب نہیں بنتی۔

Surgery

ایک عام خیال ہے کہ یہ ایک وراثتی خصوصیت ہے جو ماں یا باپ میں سے کسی ایک کے پاس ہونے کی صورت میں اولاد میں بھی منتقل ہوجاتی ہے تاہم جدید سائنس کے مطابق یہ نظریہ 100فیصد درست نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کچھ افراد کے ڈمپلز زندگی بھر ایک جیسے رہتے ہیں مگر کچھ افراد کے ڈمپلز وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، یعنی اگر کسی بچے کے چہرے پر ڈمپل ہیں تو ضروری نہیں کہ جوانی تک وہ موجود ہوں، بالکل اسی طرح اگر کسی بچے کے چہرے پر پیدائشی ڈمپلز نہیں تو بھی لڑکپن میں ڈمپلز بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں