راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مومن ثاقب اور دینانیر مبین کی مشترکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ڈائیلاگ بولتے نظر آرہے ہیں۔
دینانیر مبین کی ایک مختصر سی ویڈیو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا و برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالب علم مومن ثاقب بھی اپنے وائرل ویڈیو کے ذریعے دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ہار پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مارو مجھے مارو‘۔
دونوں نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ آج انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر جانا جاتا ہے اور دینانیر مبین اور مومن ثاقب نے ’پاوری ہورہی ہے اور مارو مجھے مارو‘ کا نیا ورژن جاری کیا ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے ڈائیلاگ بولتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو مومن ثاقب ’یہ میں ہوں اور یہ دینانیر ہے جبکہ دینا نیر بولتی ہیں کہ ایک دم سے حالات بدل دئیے جذبات بدل دئیے، مارو مجھے مارو‘ بولتے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ مومن ثاقب سال 2019ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ ہوکر مارو مجھے مارو کے ڈائیلاگ سے مشہور ہوئے تھے جبکہ ان کی وجہ شہرت میں رواں برس اس وقت مزید اضافہ ہوا جب انہیں کرونا وبا کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر عالمی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
#pawrihorahihai meets #obhaimaromujhe pic.twitter.com/3QqysVJbx3
— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) March 23, 2021