ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کروڑوں سال قدیم ڈائنا سار کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

 دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کے بچے کی باقیات مل گئیں، پرتگال میں ایک گھرکی کھدائی کے دوران اس کا دیوہیکل ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔

ڈائناسار کو دنیا میں  پائے جانے والے جانوروں میں  خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے کیوں کہ یہ اپنی خوفناک جسامت، لمبے قد اور طاقت کی وجہ سے دیگر جانوروں سے منفرد ہوتے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک پرتگال میں ایک گھر میں تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں ڈائنا سار کے بچے کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔

- Advertisement -

Scientists pose during a phase of the excavation works of a partial skeleton of a sauropod dinosaur at the Monte Agudo fossil site, in Pombal, Portugal in this handout taken in August 2022. (Instituto Dom Luiz (Faculty of Sciences of the University of Lisbon) /Handout via REUTERS)

رپورٹ کے مطابق لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے ماہ اگست کے آغاز میں پرتگالی شہر پومبل میں کھدائی مکمل کرکے ایک بڑے ڈائناسار کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔

ڈائناسار کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کروا رہا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین وہاں کھدائی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے محققین نے میڈیا کو بتایا کہ اس ڈھانچے کے ملنے پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈائنا سار بہت اچھے طریقے سے محفوظ ہوگیا تھا اور اس سے زمانہ قدیم میں اس خطے میں ڈائنا سارز کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

A view during a phase of the excavation works of a partial skeleton of a sauropod dinosaur at the Monte Agudo fossil site, in Pombal, Portugal in this handout taken in August 2022. (Instituto Dom Luiz (Faculty of Sciences of the University of Lisbon) /Handout via REUTERS)

ماہرین نے بتایا کہ یہ ڈھانچہ ڈائنا سار کی ایک قسم ’بریچیوسورس‘کا ہے جو 6 سے 16 کروڑ سال پہلے زمین پر گھوما کرتے تھے۔

محققین کے مطابق یہ زمین پر پائے جانے والا دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کی نسل تھی جو 82 فٹ چوڑا اور 39 فٹ لمبا ہوتا تھا۔

محققین نے اس ڈائنا سار کے ڈھانچے کی پسلیوں اور چند دیگر حصوں کو نکالا اور انہیں توقع ہے کہ وہ پورا ڈھانچہ دریافت کرسکیں گے۔

A chart listing the known species of sauropod dinosaurs. (Alamy via Reuters)

ان کا کہنا تھا کہ جب تحقیقی کام پورا ہوجائے گا تو یہ یورپ میں ڈائنا سار کا سب سے بڑا ڈھانچہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام بات نہیں کہ کسی جانور کی پسلیاں اس طرح دریافت ہوجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں