پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکا میں ڈائناسور پکڑا گیا؟ لوگ حواس باختہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں دیوقامت مگرمچھ دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے اسے ‘ڈائناسور’ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں کار کے نیچے سے قدآور مگرمچھ برآمد ہوا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک صارف نے آبی جانور کو دیکھ کر لکھا ‘یہ مگرمچھ نہیں بلکہ ڈائناسور ہے’۔ اسی طرح حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر لوگوں نے بھی تبصرے کیے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو عملے نے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے نیچے سے برآمد ہونے والے مگرمچھ کو قابو کرکے اپنے ساتھ لے گئے جہاں اسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا جائے۔

ویڈیو میں ریسکیو عملہ جانور کو اٹھا کر گاڑی میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حیران کن مناظر پر دلچسپ تبصرے کیے کسی نے کومنٹ لکھتے ہوئے مزاحیہ انداز بھی اپنایا۔

واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا میں اس طرح کے واقعات عام ہوچکے ہیں، اس سے قبل گولف کے میدان میں مگر مچھ دیکھا گیا تھا جس سے شہری حواس باختہ ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں