جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مسافروں کیلئے خوشخبری، براہ راست پروازوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے لاہور سے پشاور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازیں لاہور سے پشاور کیلئے بھی آپریٹ ہوں گی۔ 15اکتوبر سے پیر اور جمعہ کو پروازوں کا آغاز ہوگا۔

پی آئی اے کی ہفتہ وار 2پروازیں لاہور سے پشاور روانہ ہوں گی۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز کیا جارہا ہے، پی آئی اے بڑے شہروں کو فضائی رابطہ سے منسلک کررہی ہے۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، گزشتہ مہینوں سیالکوٹ سے اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کیا گیا۔

پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے اسکردو کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے، اس اقدام سے سیاحوں کو بھی بہترین سفری سہولت میسر ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں