اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان سے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں‌ گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عراق میں شیخ عبد القادر جیلانی(رح) کے عرس کے سلسلے میں زائرین کو لے جانے کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات کی۔ شیخ عبد القادر جیلانی کے عرس پر ویزوں کے اجرا اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عراقی سفیر سے کم از کم 5 ہزار ویزوں کے اجرا کی سفارش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہویں شریف کے موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین پی آئی اے سے بغداد کے لیے براہ راست پروازوں کے بارے میں بات ہوئی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے نے سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

دریں اثنا عراقی سفیر حامد عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، عرس کے لیے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں