تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

غیرملکی ملازمین کی براہ راست سعودی عرب واپسی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مکمل کورونا ویکسینیشن کروا کر جانے والے غیرملکی ملازمین کی براہ راست سعودی عرب واپسی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارکن جن کا ویزا ڈرائیورز کا ہے انہوں نے پاکستان میں ایسٹرازنیکا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور ان کا اسٹیٹس امیون ہے کیا وہ مملکت آسکتے ہیں؟۔ اس سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے مذکورہ بالا وضاحت پیش کی۔

جوازات کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے جانے سے قبل مملکت میں کورونا ویکسین کی دنوں خوراکیں لگوائی تھیں وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

سفری پابندی زدہ ممالک میں موجود دیگر تارکین وطن کو ایسے ممالک میں جودہ دن قیام کرنا ہوگا جہاں پابندی عائد نہیں جس کے بعد ہی وہ سعودی عرب آسکیں گے۔

پاکستان میں چینی ویکسین کی بنیاد پر سعودی عرب کا سفر؟

خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں مروجہ ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائی انہیں چاہیے کہ وہ سعودی عرب آنے کے لیے سعودی عرب میں مروجہ ویکسین (فائزربائیونٹک ، اسٹرازائینکا ، جانس اینڈ جانس یا موڈرنا ) کی کوئی ایک بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

علاوہ ازیں سعودی عرب آنے قبل اپنی ویکسینیشن کے بارے میں ثبوت فراہم کریں۔ انہیں ’قدوم ‘ پلیٹ فارم پرویکسینینش کے بارے میں بھی اندراج کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -