ہوم ضرور پڑھیں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

0
تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

خط کے مطابق ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا سیاسی جماعت نے کہا نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں دےرہیں۔

خط میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم کی اجازت دینےکا کہا ہے سیاسی جماعت نے حکومتوں کی جانب سے غیرامتیازی سلوک بند کرنےکا مطالبہ کیا۔

خط کے مطابق آئین و قانون کے تحت نگران حکومتیں غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں متعلقہ انتظامیہ کولیول پلیئنگ کیلئے ہدایات پرعملدرآمدیقینی بنانےکاحکم دیں۔

ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کی جانب سےخط لکھا گیا ہے۔

Comments