جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کر کے مدد کرنے پر حکومتی اقدام کو سراہا۔

وفد نے وزیرخزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے معاشی بہتری میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو سہولیات فراہم کرنے سے برآمدی شعبہ مضبوط ہوگا۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ اپٹما وفد نے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے تعاون پر وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں