اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے سے ماحول میں تبدیلی کی عالمی سطح پر تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بلین ٹری منصوبے سے ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے، ناروے کے سفارت کار نے اس تبدیلی کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ناروے کے سفارت کار ایرک سؤل ہائم نے وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے سے پیدا تبدیلی کی تعریف کی ،6سال میں بلین ٹری منصوبے سے ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیاستدان آئندہ الیکشن کا سوچتا ہے لیڈر آئندہ نسل کے مستقبل کا ضامن ہوتاہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا کہ وہ عالمی لیڈر ہیں، مسئلہ کشمیر پردنیا کی توجہ مبذول کرانا ہویا افغان امریکاامن مذاکرات ، آج دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کل پاکستان 10پرسنٹ،پاناما،پنٹ ہاؤس پائرٹس ، کرپشن کےگڑھ کے طور جاناجاتاتھا، آج عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں، عوام پہچان چکے ملک کومثبت راہ پر لانے کیلئے کون مصروف عمل ہے، عوام جانتےہیں کون کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں