نیروبی: ڈائریکٹرانویسٹی گیشن ایمانوئل لے گاٹ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات 3 ہفتے میں مکمل ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرانویسٹی گیشن ایمانوئل لے گاٹ نے اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرارالحسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات تین ہفتے میں مکمل ہوجائے گی۔
ایمانوئل لے گاٹ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ کہاں اور کس کے پاس ہے کچھ نہیں معلوم، جائے وقوع سے چارپولیس افسروں کے علاوہ بھی کچھ ملزموں کی بھی نشاندہی ہوئی۔
اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اقرار الحسن سے بات کرتے ہوئے سابق جی ایس یو ٹرینر اور سیکورٹی ایکسپرٹ جورج موسیٰ مالی نے کہا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہے ہیں، اس میں جنرل سروس یونٹ کے ملوث ہونے پر شبہ ہے۔
سابق جی ایس یو ٹرینر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جی ایس یو کو طلب کرنا غیر معمول ہے ، جی ایس یو طلب کرنے کیلئے پہلے صدر اور بعد کمانڈر کے آرڈز چاہئیے ہوتے ہیں۔
جورج موسیٰ مالی نے مزید کہا تھا کہ گولیوں کے کھول ایسے ہی چھوڑ دینے لاپروائی ظاہر کرتی ہے، لگتا اس کی منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی ہے اور قتل کینیا میں ہوا۔