لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کاشبہ تھا، غیرملکی کھلاڑی میں علامات کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل میچز ملتوی کرنےکا فیصلہ کھلاڑیوں، آفیشلز کا تحفظ کرنا ہے، پی ایس ایل کو مکمل کرانے کیلئے ہم نے بہت اقدامات کئے میچ بھی کم کئے اور پی ایس ایل سے منسلک تمام لوگوں کےتحفظ کیلئے اقدامات کئے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی میں کروناوائرس کا شبہ ہے نام ظاہر نہیں کرناچاہتے، علامات ظاہرہونیوالاغیرملکی کھلاڑی پاکستان سے جاچکاہے، غیرملکی کھلاڑی میں علامات کے بعد ہم نے پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ تمام فیصلے حکومت کی ایڈوائزری کی بنیاد پر کئے ہیں، پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنےکافیصلہ پی سی بی کا ہے، پی ایس ایل فائیو کے میچز منسوخ نہیں ہوئے، ری شیڈول کریں کے اور ملتوی میچز پی ایس ایل کے اگلے سیزن سے پہلے کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں : کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی کردیئے
خیال رہے کروناوائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز ملتوی کردیئے اور کہا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کیاجائے گا۔
بعد ازاں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر پی سی بی کا فیصلہ بہت اچھا ہے ، پی سی بی نے فیصلےسے پہلے تمام فرنچائز مالکان سے مشورہ کیا، پی ایس ایل کے میچز وقتی طورپر ملتوی ہوئے ہیں ، صورتحال بہتر ہونے پر پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہوں گے۔