جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر تعلیم سندھ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے بڑا اعلان کرتے ہوئے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا، محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکولز کی جانب سے والدین پر مالی بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکول انتظامیہ مارکیٹ سے 3 گنا زیادہ مہنگا کورس فروخت کرتی ہیں، والدین نصابی کتابیں اور کاپیاں مارکیٹ سے خریدیں۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ نجی اسکولوں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

واضح رہے کہ دو روز قبل محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت کا نوٹس لیا تھا اور اس عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، احکامات پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے جاری کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں