اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ایک ٹانگ سے محروم پاکستانی حج کیلیے مکہ کیسے پہنچا؟ عشق حقیقی سے لبریز کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر سے 20 لاکھ عازمین حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ان میں ایک ٹانگ سے معذور پاکستانی بھی شامل ہے جس کی یہاں تک پہنچنے کی کہانی عقیدت اور عشق حقیقی سے لبریز ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے 43 سالہ پاکستانی محمد شفیق ایک ٹانگ سے معذور ہیں لیکن یہ معذوری ان کے بیت اللہ کی زیارت کرنے اور حج کی سعادت حاصل کرنے کے جذبے اور شوق کو کمزور کرنے کے بجائے مزید روشن اور توانا کرتی رہی اور برسوں کی خواہش بالآخر اس سال پوری ہوگئی۔

محمد شفیق نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہوئے واقعے اور حج کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عشق حقیقی سے لبریز جذباتی داستان سنائی۔

- Advertisement -

شفیق نے بتایا کہ 30 سال قبل بس حادثے میں وہ ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا لیکن معذوری کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور حج کرنے کی خواہش ہر گزرتے دن کے ساتھ دل میں توانا ہوتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے پیسے جمع کیے اور اس سال اسلام کا پانچواں رکن ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ جس پر میری خوشی کی انتہا نہیں۔ پہلی مرتبہ جب خانہ کعبہ کو اپنے سامنے دیکھا تو جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے، برسہا برس سے جو خواب دیکھ رہا تھا وہ پورا ہو گیا۔

محمد شفیق کا کہنا تھا کہ پیر سے محرومی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے زیادہ پُرجوش اور زیادہ پرامید بنا دیا ہے۔ اب بے چینی سے 8 ذی الحجہ کا انتظار ہے تاکہ منی پہنچ کر مناسک حج کی شروعات کر سکوں، وہ پر امید ہیں کہ جمرات کی رمی (شیطانوں کو کنکریاں مارنا) وہ خود ہی کریں گے اور جمرات کے پُل تک اپنی بیساکھیوں کے سہارے خود جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں