منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

معذوری کے باوجود کرکٹر حافظ غلام محمد کا بڑا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : ملتان کے بلے باز حافظ غلام محمد نے بڑا کارنامہ انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، 22سالہ نوجوان کی معذوری اس کی کمزوری نہ بن سکی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے بائیس سالہ معذور نوجوان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیا، تیز ترین سینچری بنانے کا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔

سال2018میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، کرنٹ لگنے سے غلام محمد کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں۔ معذوری کے باوجود اس نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور کرکٹ کا جنون دل سے جانے نہ دیا۔

- Advertisement -

بائیس سالہ نوجوان حافظ غلام محمد نے کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ قائم کردیا ہے، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا۔

نیشنل چیمپیئن شپ میں ملتان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا کیخلاف صرف 27 گیندوں پر سینچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حافظ غلام محمد نے اپنی اننگز میں 35 گیندوں پر شاندار 125رنز اسکور کیے، جس میں 15 چھکے اور سات چوکے شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام محمد نے بتایا کہ ھادثے کے بعد میرے سینئرز نے مجھے حوصلہ دیا اور گھر والوں کا تعاون بھی میرے ساتھ رہا جس کی بدولت آج میں یہاں تک پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں