کراچی: شہر قائد کے حلقے این اے 245 میں معذور شہری نے پاکستان کی خاطر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے 10 کروڑ پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلی پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن اور اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے نعرے ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ کے بعد ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام باہر نکلے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا، ماہرین کے مطابق رواں الیکشن میں تاریخ کے سب سے بڑے ٹرن آؤٹ کی امید ہے۔
ویڈیو دیکھیں: 90 برس کی بوڑھی خاتون نے اپنا قیمتی ووٹ کس کو دیا؟
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں معذور شخص اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچا، اُسے اہل خانہ گود میں اٹھا کر لائے اور پھر شہری نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
دوسری جانب ڈینگی مرض میں مبتلا شہری نے بھی اسپتال سے کچھ دیر چھٹی لی اور پھر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچا۔