تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مونگ پھلی کے وہ نقصانات جن سے آپ لاعلم ہیں

کراچی: مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند ہے اور مناسب قیمتوں پر سردیوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے جو جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہےلیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو مونگ پھلی کے فوائد تو معلوم ہی ہوں گے لیکن اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ مونگ پھلی کس وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جسم میں خارش

جسم میں خارش ہونے صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانا چاہئے اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حاملہ خواتین

حاملہ خواتین کے لیے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال ترک کردیں اگر انہیں یہ خشک میوہ مرغوب ہے اور اسے کھانا چاہتی ہیں تو پلے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رائے لے لیں، اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ ایک تیلی سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافے کا سبب بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: شوگر کے مریضوں کیلئے مونگ پھلی نہایت مفید قرار

معدے کے مریض

یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

سانس کے مریض

سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔

معدے میں تیزابیت

اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہئے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثر رکھتا ہے اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -