تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

صبح دیر سے جاگنے کے نقصانات!

وارسا : پولینڈ کی وارسا یونیورسٹی نے صبح دیر سے جاگنے والوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

یورپی ملک پولینڈ میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنے اور علیٰ الصبح دیر سے جاگنے والے افراد زیادہ ناخوش رہتے ہیں کیؤں کہ انہیں اہل خانہ کا تعاون زیادہ نہیں مل پاتا۔

رات گئے تک جاگنے والے افراد متعدد سرگرمیوں جیسے کام یا اسکول شیڈول کو زیادہ اچھے طریقے سے نہیں اپنا پاتے اور انہیں کم سماجی سپورٹ ملنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

درحقیقت ان کے جان پہچان کے افراد کے خیال میں وہ سست یا بدمزاج ہیں اور اس کے نتیجے میں دیگر ان سے زیادہ میل جول رکھنا پسند نہیں کرتے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جلد سونے یا رات گئے سونا موروثی عادات ہیں جو مادر رحم کے دوران لوگوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف سلیپ ریسرچ میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل جون 2021 میں ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ رات کو جلدی سونے اور صبح سویرے جاگنے سے انسان ڈپریشن سے محفوظ رہتا ہے جب کہ ذیابطیس سمیت دیگر متعدی قسم کی بیماریوں سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -