اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسمبلیوں سے استعفوں پر پیپلزپارٹی میں اختلافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ڈی ایم کے فیصلے کے پیش نظر اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹٓی میں اختلافات سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمان اسممبلیوں سے استعفے کے فیصلوں پر تقسیم ہوگئے، بعض پی پی اراکین پارلیمان نے استعفے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اراکین کا موقف ہے کہ دوسری جماعت کے دباؤ پراستعفےکا فیصلہ درست نہیں، پی پی کسی جماعت کی خواہش کی تکمیل کے لیے قربانی نہ دے، پی پی نے ماضی میں ہمیشہ استعفوں کی مخالفت کی۔

اراکین کا کہنا ہے کہ استعفوں کی صورت میں کارکنوں میں مایوسی پھیلے گی، استعفوں سے نتیجہ نہ نکلا تو کیا کریں گے، اسمبلیوں سےاستعفی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے، استعفے کے معاملے پر پارٹی سطح پر مشاورت کی جائے، استعفوں کے مخالف اراکین نے تحفظات قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کو فیصلے پر تحفظات سے آگاہ کریں گے، پارٹی قیادت استعفوں کامعاملہ بطورآخری آپشن رکھے.

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے استعفے 31 دسمبر تک طلب کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے اراکین سے 31 دسمبر سے قبل استعفے طلب کئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں