اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت میں تباہی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سیلابی پانی میں بہہ جانے والے درجنوں مویشیوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں تیزبارش کے بعد سیلابی صورت حال ہے، سیلاب میں بہہ جانے والے کئی مویشیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین گہرے دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ریاست کے مختلف گاؤں دوب چکے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے بعد تغیانی آچکی ہے۔ سیلاب کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بہہ جانے والے جانور مرسکتے ہیں کیوں کہ اب تک مویشیوں کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا ہے۔ اور نہ ہی اُس جگہ کا تعین ہوا ہے کہ گائے بہہ کر کہاں گئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک بارش کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں