پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدوں پر 60 سال سے زائد عمر کے 23ملازمین کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں پی سی بی سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ پی سی بی میں 60سال سے زائد 23ملازمین کام کر رہے ہیں جن کی تنخواہ42ہزار سے لےکر ساڑھے 4 لاکھ کےدرمیان ہیں۔
پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق 23 میں سے 8 ملازمین کےکنٹریکٹ کی میعاد پوری ہو چکی ہے۔
وسیم باری بطورہیڈ آف ہائی پرفارمنس سینٹر3لاکھ87ہزارتنخواہ لے رہے تھے۔ وسیم باری اورلیفٹننٹ کرنل (ر) اشفاق احمد کی عمر73سال ہے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ملازمین کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کی منظوری سےکی ہے۔