اشتہار

ماضی میں بی آئی ایس پی کے 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی اے سی کے اجلاس میں ماضی میں بی آئی ایس پی کے 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ماضی میں بی آئی ایس پی کے 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد میں غیر قانونی طور پر رقوم تقسیم کی گئیں،گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے 2500 افسران بھی رقوم بٹورتے رہے۔

- Advertisement -

پی اے سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کئی سال تک رقوم وصول کرتے رہے، سال2011 سے غیر اہل افراد کو رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ سال 2019 میں پالیسی بننے کے بعد غیر مستحق رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بند ہوا، بریفنگ

قانون کے مطابق بی آئی ایس پی سمیت سرکاری ملازمین کیش امداد کے مستحق نہیں۔

جس پر پی اے سی نے سرکاری ملازمین سے ریکوری اور انکوائری کی ہدایت کر دی، بریفنگ میں بتایا کہ گریڈ17اور اوپر کے افسران کے کیس انکوائری کیلئے پہلے ہی ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

پی اے سی نے بی آئی ایس پی کی ٹیم کی بریفنگ پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم اور متعلقہ وفاقی وزیر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

نور عالم خان نے بی آئی ایس پی کے ڈی جی کیش کی سخت سرزنش کی اور غیرسنجیدہ رویے پر پی اے سی اجلاس سے نکل جانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں