پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وفاقی پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جن کی تنخواہیں اور مراعات اب تک جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے اور لیگل برانچ کے 41 اہلکار غائب ہیں، تاہم ان کی تنخواہیں اور مراعات بدستور جاری ہیں۔

گھوسٹ ملازمین میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے اہلکار شامل ہیں، جو لیگل برانچ میں تعینات ہیں لیکن اپنی تعیناتی سے لے کر اب تک ایک دن کے لیے بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

- Advertisement -

ابتدائی محکمہ جاتی انکوائری میں گھوسٹ ملازمین پر رشوت دینے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد ڈی ایس پی لیگل برانچ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگل برانچ میں تعینات ایک بھی اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں پایا گیا اور حیران کن طور پر کسی اہلکار نے آج تک ایک بھی چھٹی نہین لی۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتنے طویل عرصے میں ایک بھی چھٹی کی درخواست نہ آنا حیران کن ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں