پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی : بجلی کنکشنز منقطع کرنے پر کےالیکٹرک کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بجلی کی فراہمی کے ادارے کےالیکٹرک نے کراچی کے علاقے لائنزایریا میں بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائنزایریا کے مختلف علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ان علاقوں پر واجب الادا رقم 1ارب 8 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے جس کی وصولی کیلئے کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کے الیکٹرک نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں، وقت پر کی گئی بلوں کی ادائیگیاں بجلی کی مزید بہتر فراہمی میں مددگار ہوتی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی کنڈے نہ صرف ادارے کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے عوام کی جان و مال کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : ’کے الیکٹرک پورے ملک کے لیے درد سر بنا ہوا ہے‘

اس کے علاوہ فالٹس کی درستگی کے لیے یا کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں صارفین کے ای کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس  8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں