پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پلے اسٹیشن کے گیمز کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی سونی نے پلے اسٹیشن کے گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان کردیا، 450 سے زائد گیمز پر 85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 صارفین کے لیے اسپرنگ سیل کا آغاز کردیا ہے۔

سونی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلے اسٹیشن اسپرنگ سیل 2022 کے تحت 450 سے زائد گیمز پر 85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

30 مارچ سے شروع ہونے والی یہ سیل 27 اپریل تک جاری رہے گی، سیل میں گیمز کے ساتھ ساتھ اس کے ایڈ آن پیکس پر بھی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔

تاہم کچھ گیمز ایسے ہیں جن پر سیل پروموشن 13 اپریل کوختم ہوجائے گی، ان گیمز میں گھوسٹ آف ٹیشیما، مارویلز اسپائیڈرمین: مائلز موریلز، گاڈ آف وار، کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس کولڈ وارشامل ہیں۔

سونی کے آفیشل بلاگ پران تمام گیمز کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جن پر ڈسکاؤنٹ لاگو ہے۔

لسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن 5 کے لیے ہاٹ وہیلس انلیشڈ پر 50 فیصد، موٹو جی پی 21 پر 70 فیصد اور دی سنکن سٹی پر 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

پلے اسٹیشن 4 میں ریڈ ڈیڈ ریڈمشن 2 پر 60 فیصد، ہورائزون زیرو ڈاؤن پر 50 فیصد، گاڈ آف وار پر 40 فیصد، کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وار فیئر پر 50 فیصد اور ٹیکن 7 پر 85 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں