اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’رعایتی حج پیکج، فیس میں مزید کمی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیرحج نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر اور مملکت سے تقریباً 20لاکھ افراد حج کریں گے۔

حج انتطامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ حجاج کی آمد ورفت کیلئےحج مشنوں اور معلمین کیساتھ منصوبہ بندی کی، حج پیکج کے نرخ 39 فیصد کم ہوئے ہیں یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 14 لاکھ عازمین نے رعایتی حج پیکج سے فائدہ اٹھایا جب کہ مکمل انشورنس کی لاگت 235 سے کم کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب نے اس سال غیر قانونی طور پر حج کر نے والوں کے لیے سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مشائرِ مقدسہ میں داخل ہونے والوں کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال حج کے موقع پر غیر قانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے لوگوں کو روکنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی حکومت کی اجازت کے بغیر حج کی کوشش کر نے والے 2 لاکھ 20 ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی تھی جنہیں حج کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں