بیجنگ : چین کے وسطی صوبے میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے، جس کا تخمینہ 31 اعشاریہ 55 ٹن لگایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے کے بڑے ذخائر چین کے وسطی صوبے ہینان کی ٹونگ بائی کاؤنٹی میں دریافت ہوئے ہیں۔
ارضیات و معدنیات کے سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سونے کا تخمینہ 31 اعشاریہ 55 ٹن لگایا گیا ہے تاہم یہ تخمینہ اندازے سے زیادہ تجاوز کرجائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ ہینان چین کا دوسرا صوبہ ہے جو سب سے زیادہ سونا پیدا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک ملک امریکا ہے جس کے بعد 8133 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔