اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کو بلاک کرنے والا مرکب دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں کرونا وائرس کو بلاک کرنے اور پھیپھڑوں کے سیل کو محفوظ رکھنے والے مرکب کا پتہ چلالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں کی جانب سے ایک نئی تحقیق جرنل آف سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی ہے، جس میں کرونا کو روکنے والے کمپاؤنڈ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سائنس دانوں کے ایک ٹیم نے ایلو وانیڈزٍ کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک 78 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کے سیل کو ایک پیٹری ڈش کلچر میں ٹیسٹ کیا۔

لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہیلتھ نیو اوریلینز نیورو سائنس سینٹر آف ایکسی لینس تحقیق کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج سے سائنس دانوں کو پتہ چلا کہ ای ایل وی کرونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کی صلاحیتوں کو کم کردیتا ہے اور پھیپھڑوں کے سیل کو محفوظ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس سے پھیپھڑے کس طرح متاثر ہوتے ہیں؟

خیال رہے کہ کرونا وائرس انسانی جسم کے جس عضو کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے وہ پھیپھڑے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پھیپھڑے کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں