تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عباسی دور خلافت کے دینار و نایاب سکے دریافت

قاہرہ : مصری حکام نے جنوب مغربی علاقے سے صدیوں قدیم عباسی دور خلافت کے سکے دریافت کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور افریقی ملک مصر میں دور قدیم کی اشیاء اور سکے ماضی بھی دریافت ہوتے رہتے ہیں تاہم اس دفعہ مصری حکام کو جنوب مغرب میں نادر سکے اور دینار ملے ہیں جو عباسی دور کے ہیں۔

مصری اور روسی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی مغربی علاقے الفیوم میں بدیرالبنات کے مقام پر کھدائی کررہے تھے،جس دوران انہیں کاٹن کا تھیلا ملا جس پر مٹی کی مہر ثبت تھی اور مبہم الفاظ میں غیر واضح علامتیں موجود تھیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے تھیلا کھولا گیا تو اس میں صونے کے 28 دینار اور عباسی دور خلافت کے پانچ چھوٹے سکے برآمد ہوئے۔

آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے ماتحت اسلامی، قبطی اور یہودی نوادر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسماہ طلعت کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے یونانی اور رومن دور کی کئی ممیز بھی ملی ہیں۔

اسامہ طلعت کا کہنا تھا کہ 908 سے 932 عیسوی تک حکومت کرنے والے عباسی خلیفہ مقتدر باللہ کے دور کے 16 دینار بھی ملے ہیں جبکہ دو دینار خلیفہ معتصم باللہ کے دور کے بھی ملے ہیں جنہوں نے 833 سے 842 تک حکومت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -