تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیوم: سمندر میں عظیم الجثہ آبی مخلوقات دریافت، چونکا دینے والی تصاویر وائرل

ریاض: سعودی عرب میں زیر تعمیر جدید شہر نیوم کے سمندر(بحیرہ احمر) میں عظیم الجثہ آبی مخلوقات دریافت ہوئیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شایع کردی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے شمال میں 6 ہفتوں ہر مشتمل ’اوشن ایکسپلورر‘ مہم میں عظیم الجثہ بحری مخلوقات دریافت کی گئی ہیں جو سمندرکی گہرائیوں میں پائی گئیں، یہ دریافت عالمی تحقیقاتی مشن کا حصہ ہے، ماہرین کی ٹیم جزیرہ نیوم کے پانی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

ماہرین سمندری مخلوقات جن میں مچھلیاں، پودے اور دیگر اسی قسم کی اشیا کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوم اور اوشن ایکس کمپنی کے مشترکہ تحقیقاتی مشن کا ہدف قدرتی جاندار اشیا کی تلاش کے علاوہ علاقے کا سائنسی و علمی بنیاد پر جائزہ لینا ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ آبی حیات کی اس سے قبل نشاندہی نہیں ہوئی تھی، زیر آب دریافت کی جانے والی اشیا میں 635 بلند چوٹی بھی شامل ہے جو دنیا کی کئی بلند و بالا عمارتوں سے بھی بلند ہے، اس سے قبل ان معلومات کا کسی مطالعے میں تذکرہ نہیں ملتا، 12 عظیم الجثہ آبی مخلوقات کا بھی نیوم کے پانیوں میں انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین نے اپنے مشن میں ایسے آبی پودے اور بوٹیاں بھی دریافت کی ہیں جو انتہائی نادر ہیں۔

Comments

- Advertisement -