تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی نوجوانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے، وجہ جان کر سب حیران

بیشکیک: کرغیزستان میں سعودی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیاحوں نے کرغیزستان سے انتہائی سستے داموں شہد اور دمبے خریدے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

کرغیزستان کی ایک منی مارکیٹ میں اشیا کے انتہائی کم نرخ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سعودی نوجوان منی مارکیٹ میں یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ اصلی شہد کا ڈبہ 9 ریال میں فروخت ہورہا ہے اور پھر انہوں نے خود بھی شہد خریدنا شروع کردیا۔

سیاح نے کہا اس نے کرغیزستان کی منی مارکیٹ سے 29 کلو شہد 326 ریال میں خریدا ہے۔ خیال رہے کہ وڈیو کلپ میں نظر آنے والے یہ نوجوان چند روز قبل ایک اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں جس میں وہ کرغیزستان کے زرعی فارم سے سستے دنبے خرید رہے ہیں۔

ویڈیو میں سعودی نوجوان نے بتایا کہ اس نے ایک دنبہ صرف 100 ریال میں خریدا ہے۔ وائرل مناظر میں نوجوان دنبوں کے ریوڑ کے درمیان کھڑے نظر آرہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنے کندھے پر دنبہ لادے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -